اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاتا رہے گا۔












پیر 23 فروری 2026 