اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں جو قومی سلامتی کے لیے خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی ادارے متحد ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے قیام تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔












پیر 23 فروری 2026 