گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد محمود، لیاقت علی، سید جواد علی، سید مصدق حسین، بشیر احمد الیاس اور معاویہ منیر شامل ہیں، ملزمان کو گوجرانوالہ سیالکوٹ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہریوں کو یورپ اور کینیڈا بھجوانے کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لی تھی جبکہ ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کی بجائے رقم لے کر فرار ہو گئے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا شواز احمد خان نے بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔












پیر 23 فروری 2026 