کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے معروف اداکارہ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اشارتاً سجل علی سے تعلقات ختم ہونے پر بات چیت کی۔
میزبان نے سوال کیا ’’سجل کیسی ہے؟ اور آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی؟‘‘ جواب میں زارا نور عباس نے مبہم مسکراتے ہوئے کہا ’’الحمداللہ وہ اچھی ہے اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات کی ہے‘‘، جس پر احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا ’’یہ جھوٹ ہے‘‘۔
زارا نور نے کہا ’مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہوں گے‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں ہی کرتے ہیں، میرے بارے میں بہت کہا گیا کہ اسی نے کچھ کہا ہوگا، یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے‘۔
میزبان نے جب سوال کیا کہ ’اس تجربے سے آپ نے کیا سیکھا؟‘ تو جواب میں زارا نے کہا ’ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا، اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں؟‘
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’میرے دوستوں کے بہت سے گروپس تھے، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی لیکن اسد مجھے تنبیہ کرتے تھے، اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے‘۔












پیر 23 فروری 2026 