ڈکی بھائی کے فریز بنک اکاؤنٹس بحال، ویڈیو اپلوڈ نگ کی اجازت

Calender Icon پیر 23 فروری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوا ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے فریز بنک اکاؤنٹس کو بحال کردیا ۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی بھی مشروط اجازت دے دی۔

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ڈکی بھائی کے فریزبنک اکاؤنٹس کو بحال کردیا۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پرویڈیواپلوڈ کرنے کی مخصوص اجازت دے دی، عدالت میں زیرالتوا کیس سے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگوکریں گے۔

عدالت نے حکام دیا کہ آپکے چینل پر27 ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کو اعتراض ہے، اسکو ڈیلیٹ نہیں کرینگے، عدالت نے آئندہ سماعت پراین سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرلیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھاہے۔ پراسیکیوٹرکی عدم موجودگی کے باعث سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔