سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا کی تردید

Calender Icon پیر 23 فروری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں 1157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، کمیشن نے کمپنیوں کی بندش سے متعلق اعدادوشمار کو غلط قرار دے دیا اور کہا صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں بند کیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق بعض رپورٹس میں غیر ملکی کمپنیوں کی بند ہونے سے متعلق اعداد و شمار غلط طور پر پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں رجسٹرڈ 1157 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔
صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری چین، امریکا، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، جنوبی افریقہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور اسپین سمیت مختلف ممالک سے آئی ۔ 2022سے 2025 کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئیں ۔

اس دوران صرف 19 کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں بند کیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق بعض میڈیا رپورٹس میں جن 155غیر ملکی کمپنیوں کا حوالہ دیا گیا وہ 1977 سے اب تک بند ہونے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ہے۔