گرانفروشی پر گرفتاری اور دوکان سیل کرنا فوکس ہے، سلمیٰ بٹ

Calender Icon پیر 23 فروری 2026

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہا ہےپنجاب حکومت کا گرانفروشی پر جرمانہ کرنے کے بجائے گرفتاری اور دوکان سیل کرنے پر فوکس ہے ۔ آٹا معیاری نہ ہونے پر فلور مل کا لائسنس منسوخ ہو گا ۔ رمضان سہولت بازاروں کی کارکردگی پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

راولپنڈی چوہڑ بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سلمیٰ بٹ نے مزید کہا راولپنڈی میں چالیس ہزار گھرانوں کو نگہبان کارڈ دیا گیا ۔ اور اس کے ذریعے لوگوں کی دہلیز پر دس ہزار پہنچایا جا رہا ہے ۔ سہولت بازاروں اور سترہ ہزار کریانہ اسٹوروں کو نگہبان کارڈ سے جوڑا گیا ۔ سبزی ، دالوں ، فروٹ کی قیمتیں دس فیصد کم کی گئیں ۔ راولپنڈی میں سولہ رمضان دسترخوان گائے گئے ان میں سے سات دسترخوان ہسپتالوں میں ہیں ۔ اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا شور سنائی دیتا ہے۔ حکومت کی پوری کوشش ہے قیمتوں کو کنٹرول کریں تمام محکمے فورس کی طرح کام کر رہے ہیں، اب تک ڈیڑھ سو سے زائد دکانیں سیل کیں ۔ ایک سو پچھتر سے زائد گراں فروش پکڑے ۔ راولپنڈی میں چودہ ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ۔