اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ بانی کی فیملی ملاقات وصحت کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے، یہ لوگ اس معاملے کو سیاسی اوینٹ بنانا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بانی کی صحت سے کوئی تعلق نہیں ہے، گذشتہ رات بھی سینیئر ترین ڈاکٹرز نے بانی کی آنکھ کا علاج کیا، دل کےڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، بانی کی آنکھ کا جو علاج یہاں ہوا، باہر بھی جاتے تو ایسا علاج نہ ہوتا، پی ٹی آئی والےچاہتے ہیں ملک میں ہیجانی کیفیت اورعدم استحکام پیدا ہو، ان کا کوئی بڑ احتجاج نہیں ہو رہا ،احتجاج میں کوئی دم خم نہیں، پی ٹی ائی والے احتجاج کرنے کے حوالے سے اپنی عادت سے مجبور ہیں۔












منگل 24 فروری 2026 