لاہور(نیوزڈیسک) داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 1 زخمی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کا فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت۔ زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت۔کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا،۔پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کا ہر جوان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے، آئی جی پنجاب
بھکر، پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید، 1 زخمی
منگل 24 فروری 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
شعبہ توانائی میں اصلاحات لا رہےہیں، اویس لغاری
3 گھنٹے قبل












