اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی دورانی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نواز شریف کی مرضی سے اپوزیشن لیڈر بنے، پی ٹی آئی حکومت گرانے میں محمود خان اچکزئی نے ساتھ دیا تھا، اب وہ پی ٹی آئی کے بھی ساتھ ہیں، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کا مخالفت کے لیے پی ٹی آئی سے رابطہ ہے، ڈائیلاگ ابھی جاری ہیں جس میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔ اسلام آباد میں محمد علی دورانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جن چیزوں سے انکاری تھے اس پر سہیل آفریدی مان گئے ہیں۔ ہمارے ساتھ موجود ہے اس وقت سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور سینئر سیاستدان محمد علی دورانی ان سے ہم بات کرتے ہیں۔ دورانی صاحب اس وقت آپ ڈیمانڈ کر رہے ہیں قومی حکومت کی متفقہ قومی حکومت، پس پردہ کوئی آپ کو اشیرباد حاصل ہے مقتدین حلقوں کی یا کہ سیاسی گراؤنڈز پہ آپ یہ ڈیمانڈ کر رہے ہیں؟ ہمیں اپنے ضمیر کی اشیرباد حاصل ہے۔ دو ہزار چوبیس کے الیکشن سے پہلے میں نے ذاتی طور پر ایک ڈیمانڈ کی تھی کہ آپ الیکشن کے بعد نیشنل یونٹی گورنمنٹ بنانے کا پہلے سے ایک ایگریمنٹ کر لیں، ریکارڈ پہ موجود ہے۔ آپ بڑے قریب رہے ہیں پرویز مشرف کے اور کابینہ کا حصہ بھی رہے ہیں، میر ظفر اللہ خان جمالی کو ہٹانے کی وجہ کیا تھی؟ میر صاحب ایک بہت ہی ٹریڈیشنل سے آدمی تھے، مشرف صاحب بہت پرویکٹیو اور بہت فاسٹ گونگ ووتھ تھے اور مزاجوں کا بھی فرق ہو جاتا تھا اپنے ہمارے سیاسی لوگوں کے ساتھ جو ہوتی تھی۔ شوکت عزیز کا نام کہاں سے آیا تھا؟ جب مشرف صاحب نے نئے وزیراعظم کا فیصلہ کیا ایک نام آیا جس پہ مشرف صاحب چاہتے تھے کہ وہ بن جائیں اس کو چوہدری صاحبان نے اپروو نہ کیا پھر اب کوئی نیا نام نہیں مل رہا تھا تو پھر میں نے ایک تجویز بنائی کہ جی ابھی جو ہے وہ وقتی طور پہ چوہدری صاحب جو ہے انہیں وزیراعظم بنا دیا جائے اس دوران سینٹ میں سے کسی فرد کو محمد میاں سومرو کا نام میں نے لیا تھا اس وقت کہ جی ان کو الیکشن لڑوا کے وہ پی ایم بنا لیے جائیں تو وہ تجویز چلتی رہی تو اس کی ایک مقبولیت مل گئی تو اس کے نتیجے میں اس کا 50 پرسینٹ تو ایسپٹ ہو گیا کہ چوہدری صاحب کو وزیراعظم بنا دیا گیا لیکن جو اگلا وزیراعظم کے لیے پھر محمد میاں سومرو کے بجائے جو کورائے انتخاب گرا وہ شوکت عزیز صاحب پہ گرا۔
ڈائیلاگ ابھی جاری، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، محمد علی درانی
منگل 24 فروری 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
شعبہ توانائی میں اصلاحات لا رہےہیں، اویس لغاری
3 گھنٹے قبل












