یو اے ای کی 2 ارب ڈالر رول اوور کی یقین دہانی، اسحاق ڈار

Calender Icon بدھ 25 فروری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات حکومت سے رول اوور کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اس بار جو رول اوور ہو گا اس کی مدت زیادہ ہو گی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پالیسی اہداف کے حصول کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں، اقتصادی سفارتکاری کو وسعت دیکرعالمی سطح پر پاکستان کا کردارمزید مضبوط بنایا،اس وقت ہم بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ کے اہم اور ہنگامہ خیز دورسےگزررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی اداروں اورباہمی اقتصادی انحصار کے تصورات پرنظرثانی کی جارہی ہے،جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں اورنئی عالمی صف بندیوں نےنیا منظرنامہ تشکیل دیا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی حقیقتوں کا مؤثرجواب دینے کیلئےمکمل تیار ہے۔