اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، آزاد جموں و کشمیر کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیا ہے۔ عملدرآمد کمیٹی معاہدے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت اور آزاد جموں و کشمیر حکومت دونوں متفقہ مطالبات پر عملدرآمد کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے 37 مطالبات میں سے بیشتر پر پہلے ہی عملدرآمد کیا جا چکا ہے جبکہ باقی مطالبات پرکام جاری ہے۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایکشن کمیٹی مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔انہوں نے کہا،“مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا سب سے مؤثر راستہ ہیں۔ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں اور ہم کسی بھی تحفظات کو دور کرنے کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ایکشن کمیٹی کی قیادت سے کہا کہ اپنے زیرِ التوا مسائل کے حل کے لیے بامعنی اور تعمیری مذاکرات کا راستہ اختیار کرے-
تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے پُرعزم ہیں، انجینئر امیر مقام
جمعرات 26 فروری 2026












