امریکا: سڑک دھنس گئی، سگنل پر کھڑی 2 گاڑیاں گڑھے میں جا گریں

Calender Icon جمعرات 26 فروری 2026

امریکہ (ویب ڈیسک )ریاست نبراسکا میں چلتے ٹریفک کے دوران سڑک اچانک دھنس گئی، سگنل پر کھڑی دو گاڑیاں گڑھے میں جا گریں۔ دونوں ڈرائیور تو محفوظ رہے لیکن شاہراہ مرمتی کام کے لیے کئی روز کے لیے بند کر دی گئیں۔

اوماہا پولیس کے لیفٹیننٹ ڈین مارٹن کے مطابق یہ واقعہ سب کے لیے بہت اچانک تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک سرخ مائل جیپ ایس یو وی اور ڈاج رام پک اپ جیسے ہی سگنل پر رکی ان کے نیچے زمین بیٹھ گئی اور ایک گڑھا بن گیا جس نے دونوں گاڑیوں کو اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے تک دونوں ڈرائیور اپنی گاڑیوں سے نکل کر گڑھے سے باہر آ چکے تھے۔ پولیس کے مطابق کسی بھی ڈرائیور نے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی۔

واقعے کے بعد پولیس نے سڑک بند کر دی ہے اور توقع ہے کہ یہ کئی دن تک بند رہے گی۔