دنیابھارت کوعالمی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے، پاکستان

Calender Icon جمعرات 26 فروری 2026

جنیوا(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان کے سفارت کار نے بھارت کو دوٹوک جواب دے دیا۔ پاکستانی سفارت کار عدیل ممتاز کھوکھر نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ پاکستان، یکطرفہ اقدامات، آبادی کا تناسب بدلنے یا انتخابی انجینئرنگ سے کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی، عدیل ممتاز کھوکھر۔ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت سے انکار ممکن نہیں — پاکستان کا مؤقف۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے ریکارڈ پر موجود ہیں، پاکستانی سفارت کار۔ جبری گرفتاریاں، اظہارِ رائے پر پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آؤٹس پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار۔ بھارت کی پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں اور بیرونِ ملک کارروائیوں پر جوابدہی کا مطالبہ۔ عالمی برادری بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے ۔عدیل ممتاز کھوکھر