اسلام آباد(نیوزڈیسک)این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے، گلیشیئر پگھلنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعات سے آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں احمد آباد، فیض آباد، گلمت اور وادی اشکومن میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں کمراٹ، ریشون، یارخن ویلی اور بریپ میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ کر دیا ہے، متعلقہ انتظامیہ کو ہنگامی انخلا کا لائحہ عمل تیار رکھنے اور وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹیکس حکام کسی بھی وقت بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی جگہ چھاپہ مار سکتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔












جمعرات 26 فروری 2026 