دبئی: سڑکوں پر شور شرابا کرنے پر کئی نوجوانوں کی بائیکس ضبط

Calender Icon ہفتہ 28 فروری 2026

دبئی کی سڑکوں پر شور شرابا کرنے پر کئی نوجوانوں کی بائیکس پولیس نے ضبط کر لیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رہائشی علاقوں میں شور شرابا کرنے پر نوجوانوں کے والدین کو بھی طلب کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو افطار کے بعد رہائشی علاقوں میں نوجوانوں کی ہلڑ بازی، خطرناک طریقے سے بائیک چلانے اور شور شرابے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق ایسے کام نہ صرف خود کے لیے بلکہ سڑک پر موجود دیگر افراد اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
دبئی پولیس نے عوام سے ایسے واقعات کی اطلاعات 901 ہیلپ لائن یا دبئی پولیس موبائل ایپ پر دینے کی اپیل کی ہے