جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

Calender Icon اتوار 1 مارچ 2026

ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کو ہر صورت سزا دی جائےگی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔