کراچی:ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد کراچی میں شیعہ تنظیموں نے امریکی قونصل خانے جانے کی کوشش کی ہے۔
ایم ٹی خان روڈ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا جارہا ہے۔
مشتعل مظاہرین کی جانب سے سلطان آباد میں ٹریفک پولیس کی چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو نذرآتش کردیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے ہیں، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے باہر دھرنا دے دیا۔ احتجاج میں نوجوانوں، خواتین و بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ خواتین نے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔












اتوار 1 مارچ 2026 