آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 188 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 180روپے 53 پیسے فی لیٹر تھی۔












اتوار 1 مارچ 2026 