لبنانی دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی آوازیں

Calender Icon اتوار 1 مارچ 2026

بیروت / بغداد (ویب ڈیسک) لبنانی دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے اطراف غیر معمولی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق سفارت خانے کی جانب تیزی سے بڑھتے ٹرک دیکھے گئے جبکہ کچھ دیر بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ تاہم واقعے کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

ادھر عراق کے دارالحکومت بغدار میں بھی امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرے شروع ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور گرین زون کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

https://x.com/Hydikm/status/2027950557156024329?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2027950557156024329%7Ctwgr%5E360ce1560b046b8d3c85fb0e4469ae4ad657a347%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F938078
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے نعرے بازی کی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملیں، بعض ویڈیوز میں مظاہرین کو گرین زون کے داخلی راستوں کے قریب گاڑیاں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

گرین زون بغداد کا انتہائی سکیورٹی والا علاقہ ہے جہاں عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں، خطے میں حالیہ پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔