کراچی (نیوز ڈیسک)علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی سرزمین عالمی، بالخصوص صیہونی سازشوں کے سبب بدامنی کا شکار ہے اور سرحدوں پر متعدد مسائل موجود ہیں۔ علامہ حسین نقوی نے ملک میں دہشت گردی کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اپنے عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے امریکی قونصلیٹ کراچی کے باہر احتجاجات کے حوالے سے آنے والی خبریں بھی تکلیف دہ قرار دیں اور تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ باہمی یکجہتی کو مضبوط بناتے ہوئے غم حسین ؓ کی روح کے مطابق اس سانحے پر اظہار عقیدت کریں۔
علامہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں امن و اتحاد کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور ہر فرد کو تحمل و صبر کا دامن تھامے رکھنا چاہیے تاکہ ملک میں مزید انتشار نہ پھیلے۔












اتوار 1 مارچ 2026 