سکردو (نیوز ڈیسک)سکردو بلتستان کے معزز رہنما شیخ آغا باقر نے موجودہ حالات کے پیش نظر عوام سے پرامن رویہ اختیار کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ایک اصولی اور نظریاتی مؤقف ہے اور ہر صورت میں پُرامن رہنا ضروری ہے۔
شیخ آغا باقر نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری عمارت، قومی ادارے یا عوامی املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں اور پاکستان ہمارا مشترکہ وطن ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ احتجاج کے دوران اپنے ملک اور اس کے اداروں کو نقصان سے بچنا لازم ہے۔
رہنما نے کہا کہ عوام کی آواز صیہونی مظالم کے خلاف ہے، اپنے وطن یا اداروں کے خلاف نہیں۔ احتجاج کو نظم، اتحاد اور قانونی حدود میں رکھتے ہوئے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح ہمارا پیغام مؤثر اور باوقار انداز میں دنیا تک پہنچے گا۔
اپیل کے آخر میں شیخ آغا باقر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے اور سکردو بلتستان میں امن و استحکام قائم رکھے۔












اتوار 1 مارچ 2026 