اسرائیلی حملے افسوسناک، مذہبی جماعتیں اور عوام تحمل کریں، خواجہ آصف

Calender Icon اتوار 1 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نےایران کے خلاف حملے کی مذمت کی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتیں اورعوام تحمل کا مظاہرہ کریں، احتجاج کو شدت میں بدلنا یا قانون ہاتھ میں لینا دشمن کو فائدہ دے گا۔خواجہ آصف نے عوام سے اپیل کی سب جذبات قابومیں رکھیں اور بدامنی سے بچیں، قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔