پاکستان (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملوں پر روس اور چین کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ ناقابل قبول ہے، ہمارا موقف ہے فوجی کارروائیوں کو فوری روک دیا جائے، فریقین مذاکرات کی میز پرواپس آئیں۔
روسی صدر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادیت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کا قتل ایک ایک سفاکانہ اور شرمناک اقدام ہے، یہ حملہ اخلاقی معیار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
دوسری جانب فاکس نیوز سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تووہ 2ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنالیتا، حملے میں ابتک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے۔ کسی چیز کے بارے میں فکر مند نہیں، چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، میں بس وہی کرتاہوں جو درست ہے۔












اتوار 1 مارچ 2026 