ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا، ایرانی آرمی چیف

Calender Icon پیر 2 مارچ 2026

ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔

جنرل امیر حاتمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے طےاور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں، ڈرون، فضائی دفاع اور نیوی بھرپور کوارڈینیشن سے کام کررہی ہے۔