گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت بلوچستان میں کسان دوست پروگرام ، زرعی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
گرین پاکستان انیشیٹیو کے موثر اقدامات سے پاکستان کے زرعی شعبہ نے ایک اہم سنگِ میل عبورکرلیا۔جی پی آئی کے تحت کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
جی پی آئی کے دوسرے مرحلے کے تحت 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے جبکہ پہلے مرحلے میں 257 کسانوں کو 685 ملین روپے کے بلا سود قرضے دیے گئے تھے، جو کامیاب ثابت ہوئے ۔اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کے لیے بلا سود قرضہ فراہم کیے گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسان دوست اقدامات زراعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے اور صوبے کی خوشحالی کو مستحکم کریں گے ۔
کسانوں نے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایساپروگرام شروع کیا جو غریب کسانوں کیلئے فائدہ مند ہو گا۔
جی پی آئی کی سہولت کاری سے کسانوں میں بلا سود زرعی قرضے تقسیم کرنا حکومتِ بلوچستان کا ایک شاندار اقدام ہے۔












پیر 2 مارچ 2026 