امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی، پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے

Calender Icon پیر 2 مارچ 2026

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ایران سے 19 پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے ہیں۔
ڈی سی چاغی کے مطابق تمام طالب علم پاکستان ہاؤس تفتان میں خیریت سے ہیں، پاکستان پہنچنے والے تمام طلباء زاہدان میڈیکل کالج ایران میں زیر تعلیم تھے تاہم تہران سے آنے والے 19 طلباء میں 12 فی میل طالبات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 12 طلباء کاتعلق پنجاب اور 7 کے پی سے ہے جبکہ تمام طلباء کو کوئٹہ منتقل کرنے بعد انکے گھروں کو روانہ کیاجائے گا۔