ایرانی قومی خودمختاری، و علاقائی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جائے: چین

Calender Icon پیر 2 مارچ 2026

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔

بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتی ذرائع کو دوبارہ اختیار کریں۔

امریکہ، ایران اور اسرائیل جنگ کی تمام خبریں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں: امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، 70 سے زائد شہری شہید، ایران کی جوابی کارروائی جاری، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے