واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ نے ایران پر حملوں کیلئے دونوں ایئر بیسز کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر شدید اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ ڈیاگو گارشیا بیس کے استعمال سے انکار ہمارے تعلقات میں غیر معمولی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسٹارمر نے بعد میں محدود اور دفاعی مقاصد کیلئے ڈیاگو گارشیا تک رسائی دے دی، برطانوی وزیراعظم نے فیصلہ بدلنے میں بہت زیادہ وقت لیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق ڈیاگو گارشیا ایئر بیس تنازع پر ٹرمپ نے چاگوس معاہدے کی حمایت واپس لے لی، برطانیہ چاگوس جزائر کی ملکیت ماریشس کو منتقل کر کے فوجی اڈہ لیز پر لینا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکی اور برطانوی شہریوں پر حملوں کا ذمہ دار ہے، ایران کے خلاف کارروائی شیڈول سے آگے بڑھ رہی ہے۔












پیر 2 مارچ 2026 