اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے دوران کویت پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس نازک وقت میں کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملے اور کویت سمیت مختلف برادر خلیجی ممالک کے خلاف ایران کے جوابی حملوں کے بعد بڑھی ہوئی کشیدگی کے درمیان کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ ان برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ جاری تنازعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سفارت کاری پر زور دیتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے مزید اقدامات سے گریز کریں جس سے کشیدگی بڑھے اور خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا ولی عہد کویت سے ٹیلیفونک رابطہ ،اظہار یکجہتی
پیر 2 مارچ 2026












