کشیدگی میں کمی کا مطالبہ، دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں: امارات

Calender Icon منگل 3 مارچ 2026

دبئی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام نے کہا ہے کہ ہم اس تنازع میں توسیع نہیں چاہتے، استحکام پانے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ہم کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ایران کے حملوں پر پریس بریفنگ کے دوران ترجمان اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ اپنی خودمختاری، اپنی سرزمین کے تحفظ کی خلاف ورزی کو نہ تو قبول کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس طویل عرصے تک فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے توپ خانے کے اسٹریٹجک ذخائر موجود ہیں۔ ہمارے پاس طویل عرصے تک فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے توپ خانے کے اسٹریٹجک ذخائر ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ایرانی حملوں سے 3 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران اماراتی عسکری حکام نے تباہ کئے گئے میزائل اور ڈرونز بھی میڈیا کو دکھائے۔پاکستان سے امارات، بحرین، کویت، قطر و دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ

اماراتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے خلاف 186 میزائل حملے کیے گئے۔ 172 میزائل حملے ناکام بنائے گئے۔ 13 سمندر میں گرے جبکہ ایک ایرانی میزائل ہماری حدود میں گرا۔ترجمان کے مطابق 812 ایرانی ڈرون کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 755 ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا گیا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پاس متبادل منڈیاں تلاش کرنے کی صلاحیت ہے۔ مصنوعات کی درآمدات کے لیے سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔