دبئی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں اماراتی پالیسی پر مبنی پیغام دے دیا۔
ریم الہاشمی نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کیلئے خطرہ ہے۔ امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، فوجی حل ممکن نہیں، کشیدگی خطے کو نقصان پہنچائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایرانی حملوں پر تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
دریں اثنا اماراتی عسکری حکام نے کہا ہے کہ عرب امارات حالت جنگ میں ہے۔ ابوظبی سے اماراتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں۔
میجر جنرل عبدالناصر الحمیدی نے کہا کہ اماراتی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سنائی دینے والی آوازیں میزائل انٹر سیپشن کا نتیجہ تھیں۔












منگل 3 مارچ 2026 