اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں ملکی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم پارلیمانی رہنماؤں کو پاکستان اور افغانستان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ اور خلیج میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ شرکاء کو موجودہ حالات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان شریک ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عبدالعلیم خان (استحکام پاکستان پارٹی)، خالد حسین مگسی (بلوچستان عوامی پارٹی)، خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفیٰ کمال (متحدہ قومی موومنٹ)، چوہدری سالک حسین (پی ایم ایل ق)، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، سینیٹرز شیری رحمن (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز)، انوار الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ (بلوچستان عوامی پارٹی)، پرویز رشید (مسلم لیگ ن)، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری (متحدہ قومی موومنٹ)، جان محمد (نیشنل پارٹی) اور ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز)، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق (متحدہ قومی موومنٹ) اور پولین بلوچ (نیشنل پارٹی) بھی شریک ہیں۔












بدھ 4 مارچ 2026 