آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

Calender Icon بدھ 4 مارچ 2026

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے کسی بھی جانشین کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم اور انہوں نے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسکرین گریب

انہوں نے کہا کہ امریکی شراکت دار کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے حکومت کو اکھاڑ پھینکنے اور تبدیل کرنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ممکنہ طور پر ان کا جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کی 88 رکنی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے نام پر اتفاق کیا ہے۔