انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ2025 کی مضبوط ٹیم کو بری طرح شکست سے دوچار کر دیا

Calender Icon جمعہ 3 اکتوبر 2025

گوہاٹی: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو 10 وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔ بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار طریقے سے میچ کا آغاز کیا ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم، جو ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم تھی، صرف 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئی۔ یہ ان کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم سکور اور ورلڈ کپ میں دوسرا سب سے کم اننگز کا سکور ہے۔ انگلینڈ کی بالرز نے حیرت انگیز کارکردگی دکھائی، خاص طور پر لنزی سمتھ نے 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

جواب میں انگلینڈ کو 70 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہ پڑی۔ ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ ٹیمی بیمونٹ نے 21 اور ایمی  جونز نے40 رنز بنائے، ۔انگلینڈ ٹیم کی  کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے میچ کے بعد کہا کہ “ہماری ٹیم نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور لنزی سمتھ نے زبردست شراکت توڑی۔ یہ فتح ہمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں مضبوط بناتی ہے۔”

جنوبی افریقہ کی کپتان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا، “یہ ہمارا ٹورنامنٹ کا برا آغاز ہے، لیکن ہم واپسی کریں گے۔ انگلینڈ کی بالنگ لائن اپ نے ہمیں دباؤ میں رکھا۔