اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر فی الحال وافر مقدار موجود ہیں۔سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے، اہم فیصلے فوری طور پر لیے جائیں گے، مارچ کے آخر تک کے پیٹرولیم ذخائر موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ توانائی کی بچت کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ علاقائی کشیدگی اگر جاری رہی تو اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ آئی ایم ایف کے مشن کی روانگی ان کا ادارہ جاتی فیصلہ تھا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔












بدھ 4 مارچ 2026 