اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک ہوگئے جبکہ 696 سے زائد زخمی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے آپریشن غضب للحق پر افغان سائیڈ کے نقصانات پر تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی 226 چیک پوسٹس تباہ کردی گئی ہیں جبکہ 35 کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ آپریشن غضب للحق: پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا: امریکی اخبار
اسی طرح افغان طالبان رجیم کے 198 ٹینکس، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔حالیہ کارروائی میں پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔












بدھ 4 مارچ 2026 