ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی توانائی پر یورپ کا انحصار کم ہونے پر ماسکو چین سمیت دیگر منڈیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر اندھا دھند بمباری کی جا رہی ہے جس میں شہری نشانہ بن رہے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے امریکی اڈوں اور اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ادھر امریکا عراقی کردوں سے بھی ساز باز کی کوشش کر رہا ہے تاکہ عراقی کرد ایران کے خلاف زمینی حملے شروع کر دیں مگر عراقی کرد ابھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔












جمعرات 5 مارچ 2026 