اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے خاتمے سے متعلق قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس آج وزیر قانون آزاد کشمیر عبد الوحید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے مہاجرین نشستوں کے مستقبل اور اس سے متعلق آئینی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران مختلف نکات اور تجاویز زیر غور آئیں جبکہ ارکان نے اپنی اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ بعض معاملات کو مزید غور طلب قرار دیا گیا جس پر شرکاء نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ ان نکات پر مزید مشاورت عیدالفطر کے بعد ہونے والے آئندہ اجلاس میں کی جائے گی۔
اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان مشاورت اور اتفاق رائے کو ترجیح دی جائے تاکہ مستقبل میں ایک قابلِ عمل اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔












جمعرات 5 مارچ 2026 