برطانیہ (ویب ڈیسک)ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد برطانیہ کی گیس مارکیٹ میں قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو توانائی کے بل میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ جولائی سے ایک عام گھرانے کا مشترکہ گیس اور بجلی کا بل سالانہ 1,800 پاؤنڈ تک پہنچ سکتا ہے، یعنی ہر گھر پر اضافی 160 پاؤنڈ کا بوجھ پڑیگا۔
ایران نے خلیج ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل روک دی ہے، جبکہ گزشتہ چار ماہ کے مقابلے میں گروسری کی قیمتوں میں بھی 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر ہیں، ماہرین کے مطابق یہ مہنگائی کا بحران صارفین کی جیب پر شدید اثر ڈالے گا اور حکومت پر فوری اقدامات کا دباؤ بڑھائے گا۔












جمعرات 5 مارچ 2026 