خلیج جنگ، برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری پر شدید دباؤ، قدر میں تنزلی

Calender Icon جمعرات 5 مارچ 2026

لندن(نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ کی جنگ، برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری پر شدید دباؤ، کمپنیوں کی قدر میں تنزلی
امریکا، اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث برطانیہ کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید دباؤ میں آگئی۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی فضائی کمپنیوں کی قدر میں رواں ہفتے3 ارب پاؤنڈ کی کمی دیکھی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تیزی سے بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے فضائی کرایوں میں اضافہ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 23 ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔