تہران(ویب ڈیسک) اسرائیلی اسٹرائیکس میں گاندھی اسپتال کی تباہی کے مناظر – فوٹو بشکریہ الجزیرہ
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں میں صحت کے 13 مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایران میں صحت کے مراکز پر حملوں میں 4 ہیلتھ ورکر جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے میں بھی صحت کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی فورسز کے ہیدکوارٹرز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔












جمعرات 5 مارچ 2026 