وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے

Calender Icon ہفتہ 4 اکتوبر 2025

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے۔

معاہدے کے مطابق پرتشدد واقعات سے ہلاکتوں پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے، یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگا، زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

معاہدے میں طے پایا کہ شہدا کے خاندان میں ایک شخص کو20 دن میں سرکاری نوکری دی جائیگی، مظفرآباد، پونچھ ڈویژن میں 2اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے، دونوں بورڈ کا فیڈرل بورڈ سے الحاق کیا جائے گا۔

معاہدہ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت 15دن میں ہیلتھ کارڈ کیلئے فنڈز جاری کرے گی، حکومت پاکستان بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کیلئے10ارب روپے دے گی۔