پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، عاصم افتخار

Calender Icon جمعہ 6 مارچ 2026

نیو یارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کیا، پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے عمل کو مسترد کرتا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پانی کا بطور ہتھیار استعمال علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کروائے۔