رمضان کا تیسرا جمعہ، پنجاب پولیس ہائی الرٹ، 83 ہزار اہلکار تعینات

Calender Icon جمعہ 6 مارچ 2026

رمضان المبارک کے آج تیسرے جمعے کے موقع پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے، 83 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبد الکریم نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری ایک بیان میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد و شر پسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ مساجد، پولیس چوکیوں، قونصل خانوں، حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مساجد، عبادت گاہوں، اہم مقامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔