برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

Calender Icon جمعہ 6 مارچ 2026

نامور امریکی گلوکارہ پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شراب اور منشیات کا استعمال کر کے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

برٹنی اسپیئرز کے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

مقامی ہائی وے پولیس کے مطابق برٹنی اسپیئرز تیز رفتار اور خطرناک طریقے سے گاڑی چلا رہی تھیں، انہیں گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا تاہم 4 مئی کو انہیں عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔