لبنان(ویب ڈیسک) سرحد پر فوجی کارروائی کے دوران حزب اللّٰہ کے ہاتھوں کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں ایک اہم حکومتی شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کا بیٹے بھی لبنانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں شامل ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی لبنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے، تاہم واقعے کی تفصیلات اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں مکمل معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
ایران کے آپریشن وعدہ صادق کی 22ویں لہر شروع، جدید میزائلوں سے حملوں کا آغاز کردیا
دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، تازہ حملوں میں 15 سے زائد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں، خصوصاً داحیہ کے مختلف محلوں کو نشانہ بنایا۔ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں زوردار آوازیں سنائی دیں۔












جمعہ 6 مارچ 2026 