عراقی کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو پورا انفرااسٹرکچر نشانہ بنے گا: ایرانی افواج

Calender Icon ہفتہ 7 مارچ 2026

ایرانی افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عراقی کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو پورا انفرااسٹرکچر نشانہ بنے گا۔

ترجمان ایرانی افواج نے کہا کہ دشمن سے تعاون ہوا تو کردوں کو ایسا کچل دیں گے کہ آئندہ سیکیورٹی نصیب نہ ہو۔

دوسری جانب ایران نے خلیج میں امریکی و برطانوی آئل ٹینکروں پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ شمالی خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی جہازوں کے لیے نوگو زون قرار دیا ہے۔