پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی

Calender Icon ہفتہ 4 اکتوبر 2025

پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی،غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی، پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے فائنل مقابلے میں وائٹل ٹی کرکٹ ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعدشکست دی -پنجاب پولیس کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹرآصف علی نے چھتیس گیندوں پر شاندار ننانوے رنزبنا کرٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت ملک بھر سے آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت تمام ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے نمائندگی کی،آئی جی پنجاب کی ٹیم کے پیٹرن ان چیف ایڈیشنل آئی جی آئی اے، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندارفتح پر مبارکباد،انہوں نے کہا ہےپنجاب پولیس کے کھلاڑی کرکٹ سمیت تمام سپورٹس سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ، ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی،سرپرستی کیلئے بھرپوراقدامات کئے جا رہے ہیں –