کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان

Calender Icon ہفتہ 7 مارچ 2026

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 21 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرات 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جنکی کی رفتار 14 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے شہر میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔